مچھندر کی نرالی مونچھیں (کہانیاں)
تعارف: ایک دیو کسی شہر میں بیکری کھولتا ہے تو لوگ اُسے شک و شبہے کی نظر سے دیکھنا شروع کر دیتے ہیں یہاں تک کہ معاملہ قابو سے باہر ہو جاتا ہے۔ ایک ڈراؤنی بھیڑ دنبوں کی بستی میں آتی ہے تو موٹے تازے میمنے غائب ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ مچھندر کو جب سرکس سے فارغ کر دیا جاتا ہے تو اُس کی مونچھیں اُس کی مدد کو آتی ہیں۔ ایک زمانے میں چیونٹیاں جوتے پہنا کرتی تھیں لیکن ایک واقعے کے بعد انھوں نے وہ بند کر دیا۔ ایک شرارتی بندر لوگوں کو جھانسا دیتا دیتا ایک شادی کی دعوت میں پہنچ جاتا ہے۔ اس مجموعے میں شامل یہ پانچوں کہانیاں بچوں میں بہت مقبول ہیں اور میشیل فاروقی کی خوبصورت تصویروں نے ان کہانیوں کی دنیا کو نہایت کمال سے اجاگر کیا ہے۔
مچھندر کی نرالی مونچھیں (کہانیاں)
مصنّف: مشرف علی فاروقی
تصویریں: میشیل فاروقی
ناشر: کتاب (پرائیویٹ) لمیٹڈ
صفحات: 84
طبع: پیپر بیک
ISBN: 978-969-616-007-6